ابنا: فلسطین کے سفیر، حضرت امام خمینی (رہ) کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کا عنوان دیئے جانے کے فلسفے اور اس کے ثمرات کے بارے میں تاکید کے ساتھ کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے اس بات کو سمجھ لیا تھا کہ قدس کے خلاف ایک بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اسلئے آپ نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تاکہ سارے مسلمان، بیت المقدس کو آزاد کرانے کی کوشش کریں۔ تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے کہا کہ فلسطین اور ایران کے اسلامی انقلاب کے درمیان ایک گہرا اور تاریخی رابطہ پایا جاتا ہے اور حضرت امام خمینی(رہ) نے اپنی جدوجہد کا محور دو اصولوں یعنی اسلام اور فلسطین کو قرار دیا۔صلاح زواوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے، کہا کہ غزہ کی جنگ اس کی تباہی کا ہی ایک مرحلہ ہے اور اسرائیل کی نابودی کے بعد تمام فلسطینیوں، عربوں اور سارے مسلمانوں میں اتحاد کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
.....
/169